قرضوں کے حصول میں تمام بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرضوں کے حصول میں تمام بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، وزیر اعظم
قرضوں کے حصول میں تمام بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد:نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت گھروں کی تقسیم سے متعلق نیشنل بینک کی جانب سے خصوصی میراتھون ٹرانسمشن کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے اور کہاہے کہ لوگوں نے اپنے گھربنانے شروع کردئیے توکنسٹرکشن انڈسٹری سمیت پورے ملک میں انقلاب آجائیگا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقدام سے دولت میں اضافہ ہوگا،جب دولت میں اضافہ ہوگا تو قرضے واپس کر نے کیلئے پیسہ ہوگا، تمام بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کر دیں۔

میراتھون ٹرانسمشن میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار ایسے لوگوں کو موقع دیا جارہا ہے جو تنخواہ دار ہیں اور ان کے پاس گھر خریدنے کیلئے زیادہ پیسہ نہیں ہیں، چاہتے ہیں ان کا بھی اپنا گھر ہو۔

وزیر اعظم نے کہاکہ یہ لوگ جو گھروں کا کرائے دیتے ہیں وہی قسطیں ادا کر کے نئے گھر کے مالک بن جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امیر ملکوں، یورپ اور امریکہ میں ہمیشہ لوگ بینکوں سے پیسے لیکر گھر خریدتے ہیں اور قسطیں دیتے ہیں۔

پاکستان میں اس کا کوئی رواج نہیں ہے اور یہ پہلی بار کوشش کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے گور نر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے صدر کو تاکید کی کہ سارے بینک کے ہیڈ زکو بتانا پڑے گا کہ بینکس ان لوگوں کیلئے آسانیاں پید اکریں۔

پوری کوشش کر نی چاہیے کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بینک کے عملے کی بھی پریکٹس نہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں،سہولیات دینے کیلئے پورا زور لگانا پڑے گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ جن کے پاس گھر خریدنے کیلئے کیش نہیں ان کو اپنا گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک دفعہ لوگوں نے اپنے گھر بنانا شروع کر دیئے تو کنسٹرکشن سے جڑی تیس انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا اور انقلاب آجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی دولت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائیگا، لوگوں کو روز ملے گا،نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع بڑھ جائیں گے، اس سے نہ صرف لووگوں کو چھت ملے گی بلکہ معیشت اوپر اٹھ جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ ساری دنیا میں کنسٹرکشن انڈسری ملکوں کو اوپر اٹھاتی ہے،ہمارے ملک پر قرضے چڑھے ہوئے،ہمیں دولت کے اندر اضافہ کر نا چاہیے، جب دولت میں اضافہ ہوگا تو قرضے واپس کر نے کیلئے پیسہ ہوگا۔

Related Posts