وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہیں، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر کے لوگوں کو درپیش مختلف شہری مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

شبلی فراز کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں ان سے مکمل ہمدردی ہے۔ان کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

انہوں نے کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں منگل کی شام اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے جو کرسکتی ہے وہ کریگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاق نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے موجودہ مسائل حل کرنے کیلئے مربوط اور خصوصی نظام وضع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام پر سندھ حکومت کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جائیگا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران کان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور غربت کے خاتمے کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی ہدایت کی کہ وہ معاشرے کے نادار طبقے کی بہتری کیلئے احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں۔

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں طوفانی بارشوں کے تناظر میں وفاقی سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے تمام صوبائی وزرائے اعلی سے رابطے میں ہے۔

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں کچھ نام تجویز کیے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے بھی کچھ نام تجویز کیے ہیں مگر حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی تقدیربدلنے والا منصوبہ ہے اور اس حوالے سے پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے بعض دشمن اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں مگر ہم اتحاد سے ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

نواز شریف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق خود کو سرنڈر کرناچاہیے۔

Related Posts