اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آج امریکی سینیٹ کے4رکنی وفدنےملاقات کی ، اس دوران انہیں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی قابض فوج کے ظلم وستم سے آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نےکہا بھارت میں (بی جےپی ) حکومت کی پالیسیاں خطےکےامن کیلئے خطرہ ہیں اس لیے امریکاکوخطےمیں امن کیلئے اپناکرداراداکرناہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کیلئے آگے بڑھنےکیلئےتیارہے اس لیے پاک امریکا مضبوط شراکت داری خطے کے امن، سلامتی، اورخوشحالی کیلئےبہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی