کرپٹ عناصر کیخلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran, cabinet for continuation of ongoing accountability drive

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے ملک میں احتساب کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ میں بحران کے ذمہ دار لوگوں کو منظر عام پر لانے کا معاملے بھی زیر غور آیا۔

وزیر اعظم نے موجودہ مشکل مالی صورتحال کے پیش نظر سادگی اپنانے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے ساڑھے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کے دوران ائیرکنڈیشنر بند رکھنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس کے دوران کابینہ کے ممبران نے نواز شریف کی حالیہ تصویر کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ملک کو تباہ کرنے والے اب بیرون ملک تفریح ​​کر رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم نہیں آتی۔

دوسری طرف وفاقی وزراء بغیر کچھ کھائے پیئے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس پر کچھ وزراء نے عمران خان سے ان کی سادگی کے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں: سیاسی انتقام سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ، کل ہائیکورٹ جائیں گے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کیخلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی احتساب کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Related Posts