وزیراعظم عمران خان کا ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan babar awan
imran khan babar awan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے،پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بیرسٹربابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا بیان میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، چیف جسٹس

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی ہے،اس موقع پرمعروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بحرانوں میں ہمیشہ قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔

Related Posts