عمران خان نے حکومت بچانے کیلئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے حکومت بچانے کے لیے نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز
عمران خان نے حکومت بچانے کے لیے نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری نہیں ہونے دی، مریم نواز

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو بچانے کے لیے نئے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیرقیادت وفاقی حکومت آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ فیض حمید کا تبادلہ ہوتے ہی ختم ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے ایک شخص کی خاطر مسلح افواج کا مذاق اڑایا۔

وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے جب پیٹرول ، آٹا اور چینی مہنگی ہو تو سمجھ لینا کہ وزیراعظم چور ہے۔ آج پیٹرول 137 روپے فی لیٹر ہے تو بتائیں چور کون ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر نے شوگر ملز پر 588 ارب روپے کا ٹیکس عائد کیا، شہزاد اکبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا فیصلہ

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا کہ میں ان کو رلاوں گا، انہوں نے پوری قوم کو رلا دیا ہے، آج پوری قوم عمران خان کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں پیٹرول 70 روپے لٹر ملتا تھا۔ آج پیٹرول 137 روپے  لیٹر ہے تو چور کون ہے؟ آج چینی اور کوکنگ آئل مہنگا ہو گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہو تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، آج بتاؤ کہ ان کے مخالفین کو اللہ تعالیٰ نے عبرت کا نشان بنایا ہے یا نہیں؟ اللہ تعالیٰ نے ظالم کو ناکام اور نامرار کردیا ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا رانا ثناء اللہ نے ہیروئن کا جعلی مقدمہ بھگتا مگر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہ آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کو جماعت سے بےلوث وابستگی پر سلام پیش کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوام بل بھریں تو پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں بچتے۔ وفاقی وزراء کہتے ہیں دو کی بجائے ایک روٹی کھا لو۔

Related Posts