عمران خان نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم اونگزیب نے آئی ایم ایف سے قرضوں کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین چار سال میں پاکستان سب سے زیادہ مقروض ہوگیا لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا، پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی لیکن تین سال میں آپ کی آمدن 90 فیصدبڑھ گئی۔ تین سال میں اور آپ کو تو سب کچھ نیا مل گیا لیکن عوام کو قرض، بھوک،بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟۔

 

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں قرض کے خلاف بولنے والے عمران صاحب نے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملک کو مقروض کر دیا ،ساڑھے تین سال میں صاحب نے ملک اور عوام کو صرف مقروض کیا ہے،قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:چینی صنعتکاروں نے پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کروادی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ قرضہ لینے پر خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے اپنے ساڑھے تین سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا ہے۔

Related Posts