وزیر اعظم کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد
وزیر اعظم کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ”ہماری تمام ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد۔

ہندو برادری (آج) جمعرات کو روشنیوں کا تہوار دیوالی منا رہی ہے۔ ہندو برادری رات کو مٹی کے چراغ جلائے گی اور تہوار منانے کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیوالی کے تہوار پر دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ ”ہمیں دیوالی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے، جو ہمیں سکھاتا ہے کہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل عزم اور مسلسل جدوجہد کے ہاتھوں اس کی شکست ناگزیر ہے۔”

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ان کی مذہبی رسومات اور تہوار آزادی سے منانے کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر 4 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں ہندوؤں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ہندو تقریباً 1.96 ملین، یا پاکستان کی آبادی کا 1.2 فیصد کی ایک چھوٹی اقلیت پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دیہی سندھ خصوصاً تھر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا 120 ارب کا پیکیج، ریلیف کس کو اور کیسے ملے گا، مکمل طریقہ کار

سندھ میں کراچی کے علاوہ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، بدین، سانگھڑ، ہالا، ٹنڈو آدم، شہداد پور سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں مقیم ہندو برادری بھی دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

Related Posts