اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے وزیراعظم نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pm imran khan meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو منانے، ان کے تحفظات دور کرنے اور ان سے رابطے تیز کرنے کےمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لیا گیااور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہیے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہےاور وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نےناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے رابطے کے لیے اسد عمر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی،گورنر سندھ عمران اسماعیل، پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اورحلیم عادل شیخ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

حکومت کی حلیف جماعت پاکستان مسلم لیگ ق سے رابطے کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کمیٹی کے دیگر ممبران میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے میں اصلاحات کا مقصد معاشی و اقتصادی عمل میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، وزیر اعظم

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لیےوزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ، کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور اس کی تقریباً تمام اتحادی جماعتیں ان سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے جانے کی شکایت کرتے ہوئے ان سے دور ہوگئے ہیں ۔

Related Posts