وزیر اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے کورونا کو شکست دیدی،مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے
وزیراعظم نے کورونا کو شکست دیدی،مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کے فروغ کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ وزیر صنعت حماد اظہر ہونگے۔

کمیٹی ملک میں اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کیلئے تجاویز بھی تیار کرے گی جبکہ دوسری جانب غربت کے خاتمے، روزگار کی فراہمی اور معاشی صورتحال کی بہتری کا پلان تیار کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل،جبکہ وزارت کامرس، خزانہ، پاور، پٹرولیم اور قانون کے وفاقی سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کے لئے ٹی او آرز کی بھی منظوری دے دی۔

ٹی او آرز کے تحت حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزارت صنعت کمیٹی کو سیکرٹریٹ فراہم کرے گی۔

اس حوالے سے کمیٹی کے ٹی او آرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایس ایم ایز پالیسی کے ڈرافٹ کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ایس ایم ای کی حکومتی سسٹم میں ایک ہی تعریف ہوگی۔

ایس ایم ایز کے کپیسٹی ایشوز اور مارکیٹ تک رسائی کی تجاویز دی جائیں گی۔ ایس ایم ایز کے ایشوز اور ان کا حل تلاش کیا جائے گا۔ کاروبار میں آسانی کے لیے قانونی اور ریگولیٹری ترامیم تجویز کی جائیں گی۔

ایس ایم ایز پر بوجھ کم کرنے کے لیے ریگولیٹری گلوٹین تجاویز کی جائیں گی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار اجلاس ہوگا۔ سیکٹر کے ایشوز کے حل کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے گی۔ اس کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار وضح کیا جائے گا۔ کمیٹی کے کنوینئر ہفتے میں ایک بار وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

Related Posts