اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وی اسٹینڈ ود غزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں) اور وی اسٹینڈ ود فلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں) انہوں نے اس کا ہیش ٹیک استعمال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں مملکت پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
I am PM of Pakistan and #WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/0Gpb9DxjJG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 12, 2021