وزیر اعظم کی موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل خصوصاً گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو اسلام آباد میں ملک میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کرکے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم کی مجوزہ کمیٹی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کھاد کی مزید درآمد کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

Related Posts