اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے صوبائی فنانس ایوارڈ کے متعلق فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اضلاع صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا صوبائی ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔ اضلاع اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کی طرف نہیں دیکھیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ اضلاع محتاج نہیں ہوں گے بلکہ صوبائی وسائل سے حصے آئینی فارمولے کے تحت تقسیم ہوں گے جو بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے جس کیلئے میں وفاقی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعظم @ImranKhanPTI کا صوبائ فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائ اہم ہے، اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائ حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ صوبائ وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ کابینہ کا بھی شکریہ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2020
قبل ازیں وزیرِ اعظم کے ای او بی آئی کے تحت ریٹائر ملازمین کی پنشن 6 ہزار 500 سے بڑھا کر 8 ہزار 500 کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اِس فیصلے سے ہزاروں مزدوروں کا فائدہ ہوگا۔
وزیرِ مملکت فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈ دادن خان اور کھیوڑہ کے مزدوروں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں اور امید ہے اِسی ماہ ہم ای او بی آئی کے کھیوڑہ دفتر کا آغاز کرسکیں گے۔
زبردست @sayedzbukhari وزارت لیبر کے اس فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کے مزدوروں کو خصوصی مبارک اور امید ہے اسی ماہ ہم EOBI کے کھیوڑہ دفتر کا آغاز کر سکیں گے۔ https://t.co/7H0rBoLVjz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری اورخواجہ آصف کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ