سینیٹ ویڈیواسکینڈل، وزیر اعظم کا وزیرقانون خیبرپختونخوا سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ ویڈیواسکینڈل، وزیر اعظم کا وزیرقانون خیبرپختونخوا سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے پر (ویڈیو اسکینڈل)خیبرپختون خوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو اس حوالے سے احکامات دے دیے۔ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ 2018 کی ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری

Related Posts