اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کرکے رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے خواب چکنا چور کردیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر ملاقات کی جس میں احسان مانی نے پی سی بی اوربین الاقوامی اداروں اورسپانسرزکیساتھ ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔
ذرائع کے مطابق احسان مانی نے بتایاکہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتاہے۔احسان مانی نے پی سی ایل کے نشریاتی حقوق،پی ایس ایل فرنچائزز پر بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:احسان مانی کا دور ختم، اگلے چیئرمین پی سی بی کون ہوں گے؟