وزیرِ اعظم نے قوم کے تمام مسائل مدِ نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کیا۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zartaj gul is addressing the function in islamabad

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم کے تمام مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات وزیرِ اعظم عمران خان کی دور اندیشی کا نتیجہ ہیں۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ جب بیشتر عالمی رہنما اور نقاد اندھا دھند بغیر تیاری اور انتطامات کے مکمل لاک ڈاؤن کیلئے آواز بلند کر رہے تھے، وزیرِ اعظم نے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جلد بازی سے کام نہ لیتے ہوئے قوم کے تمام مسائل اور ملکی حالات کو مدِ نظر رکھا۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مرحلہ وار، پیمانہ بندی کے ساتھ افراتفری کے بغیر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے مطابق مجوّزہ ترامیم کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اہم ترین صنعتوں کو بند نہیں کیا تاکہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے اور کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ جگہوں کو سیل کردیا۔

عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا ماڈل کامیاب اور دور اندیشی پر مبنی (اسمارٹ) ہے۔ 

Related Posts