سیلاب سے ملک گیر تباہی، وزیر اعظم نے اے پی سی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے ملک گیر تباہی، وزیر اعظم نے اے پی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا
سیلاب سے ملک گیر تباہی، وزیر اعظم نے اے پی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اے پی سی کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے جس میں ملک کو درپیش تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کل طلب کر لی جو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر کے وقت ہوگی۔ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ، ایران اور امارات کا وزیر اعظم کو فون، تعاون کی یقین دہانی

عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی کو سیلاب کی صورتحال پر بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کی دعوت تاحال نہیں دی گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اے پی سی کانفرنس میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر اہم فیصلوں کیلئے مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان ، متحدہ عرب امارات کے امیر محمد بن زید النیہان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے ترک صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Related Posts