اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔
ہفتہ کی شب نجی چینل سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم ان کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالےسے واضح مخالفت پائی جاتی ہے اور عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے پارٹی میں گروپ بندی بھی ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرنے کا امکان