اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حجِ اکبر کا عظیم فریضہ ادا کرنے والے عازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کیلئے دُعا کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حجِ اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاجِ کرام سمیت پوری امت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کو بچھڑے 6 برس بیت گئے
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ سے اللہ تعالی سے عالمِ انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حجاج کرام سے دنیا کو وباؤں سے نجات، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل بھی کی۔
اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2022