وزیر اعظم کی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بریت پر مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بریت پر مبارکباد
وزیر اعظم کی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بریت پر مبارکباد

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور ا س کے رہنماؤں کو ناجائز قید و بند میں رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم کردہ نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بری کردیا۔ وزیر اعظم نے احسن اقبال کی بریت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمیں 30ارب ڈالر کی ضرورت، بھیک نہیں انصاف چاہئے۔بلاول

احسن اقبال کو نیب کے قائم کیے ہوئے کیس میں بریت پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گیا۔ ن لیگی رہنماؤں کو ناجائز قید و بند سہنی پڑی۔ احسن اقبال کی بریت سے یہ حقائق ثابت ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیب کے قانون میں ترامیم کے بعد قومی احتساب بیورو 50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر تحقیقات نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیب کو مجبور اور بے بس کرکے یتیم خانہ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں بریت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دیکھ لیں، ان کے جھوٹوں کی حقیقت کیا ہے۔ خیال رہے کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کے احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے کیسز کو متعلقہ عدالتوں کو ارسال کیا جائے گا۔

 

Related Posts