کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم عمران خان
کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف ڈٹے رہے اور ان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو سیکورٹی اداروں کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وزیرِ اعظم نے  شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہوں جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے کردار کو داغدار کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جنگ  جاری رہے گی۔گورنر سندھ

Related Posts