وزیر اعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
وزیر اعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خاتون کے سوگوار لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، جنہوں نے دھماکے میں اپنی جان گنوائی جبکہ زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

چینی وزیر اعظم کا شہبازشریف سے رابطہ، پاک چین تعلقات اور بم دھماکے پر گفتگو

شہرِ قائد کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ تھا۔ وزیر اعظم نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی اور وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تمام صوبوں کوسکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ  جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی۔

دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کراچی دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق مرحومہ کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

Related Posts