اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، قانون میں جوسقم موجود تھا پارلیمنٹ اسے درست کررہی ہے ،ہماری سرحدوں اور خطے کی صورت حال کشیدہ ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ پارلیمنٹ میں انتہائی اہم قومی سلامتی کے مسئلے پر قانون سازی شروع ہوئی ہے، اس پر پوری قوم متحد ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی بنائی ہوئی پارلیمنٹ سے قانونی سقم دور کیا جا رہا ہے، دشمن کو پتا ہونا چاہیے، پور ی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی یکجہتی کے مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کو تقویت دینی ہے، تمام جماعتوں کے لیڈرز کو اس معاملے ہر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بردباری اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جمہورے حکومت کے وزیر اعظم نے جمہوری اٹھارٹی کو آگے بڑھایا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹرین سے خطاب میں بھی کہا پارلیمنٹرین کو عوام کو جواب دینا ہے، پارلیمنٹ کو بالادست کرکے پارلیمنٹرین عوام کے سامنے سرخرو ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداروں سے متعلق قانون سازی پر اتفاق رائے ضروری ہے، فواد چوہدری