وزیر اعظم عمران خان کا نائیجریا کے ساتھ دفاعی تعلقات کومضبوط بنانے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا نائیجریا کے ساتھ دفاعی تعلقات کومضبوط بنانے پر زور
وزیر اعظم عمران خان کا نائیجریا کے ساتھ دفاعی تعلقات کومضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورنائیجیریا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتاہوادوطرفہ تعاون قابل تعریف ہے۔

اسلامو فوبیاسے نمٹنے کا عالمی دن منانے کی تاریخی قرار داد کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے متفقہ منظوری سے نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نائیجیریا کے وزیردفاع میجر جنرل (ر) بشیر صالحی میگاشی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے مشترکہ تاریخ،ثقافت اور اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو سراہا۔

افریقہ میں مارچ 2020 سے نائیجیریاکی معیشت کی ٹاپ پوزیشن سنبھالنے پر تعریف کرتے ہوئے دوطرفہ تجارتی اورکاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دفاع، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو بھی سراہا۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے زیراہتمام افریقہ میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی دیرینہ خدمات اور شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے”انگیج افریقہ“کی اپنی پالیسی سے آگاہ کیا۔

جس کا مقصد سفارتی تعلقات کو وسعت دینے اور براعظم افریقہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری کو آگے بڑھاناشامل ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طورپر منانے کی تاریخی قرارداد کی متفقہ منظوری کو سراہتے ہوئے کہاکہ جنرل اسمبلی کی جانب سے اس ادراک کے بعدنسل پرستی، امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراععظم

وزیراعظم نے اس موقع پر نائیجیریا کے صدر محمد بخاری کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد از جلد موقع ملنے پر پاکستان میں ان کاخیر مقدم کریں گے۔

Related Posts