کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt will complete CPEC project at any cost: PM Imran

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ظلم و تشدد کا شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن کے موقعے پر میں عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا جائے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران  خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری خواتین، مرد حضرات اور بچے اندھا کردینے والی پیلٹ گنز، جنسی ظلم و تشدد ، بجلی کے جھٹکے دے کر قتل اور دیگر قسم کے جسمانی و ذہنی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ قابض بھارتی فوج  ہندوتوا کی پیروکار متعصب مودی حکومت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہے جو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی میڈیا اس کی تفصیلات سے خوب واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی اِس قدر سنگین اور ناقابلِ بیان خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی طرف سے خاموشی خود بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو حقوق سے متعلق عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک سے ظلم و تشدد ختم کرنے کیلئے کام شروع ہوگیا۔شیریں مزاری

Related Posts