برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا ملک میں پیر سے لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا ملک میں پیر سے لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا ملک میں پیر سے لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں پیر سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں معمولی نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پیر سے ہم 6 لوگوں کو گھر سے باہر ملاقات کی اجازت دیں گے جس کیلئے شرط یہ ہے کہ الگ الگ گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ الگ گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگ میں برطانیہ کا ساتھ دیا جائے جبکہ لاک ڈاؤن میں موجودہ نرمی رشتہ داروں کیلئے ہے۔ 

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم لا ک ڈاؤن میں نرمی اس لیے کر رہے ہیں تاکہ دوست احباب اور اہلِ خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکیں اور  وہ ماں باپ اور دادا دادی یا نانا نانی کو ایک ہی وقت میں دیکھنے کے قابل ہوسکیں۔ مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگوں کیلئے یہ طویل انتظار کے بعد ایک خوشی بھرا لمحہ ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ہم میں سے ہر ایک کو مستعد رہنا، ذمہ داری سے نقل و حرکت کرنا اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔آپ کو چاہئے کہ جن کے ساتھ آپ رہتے نہیں ہیں، ان سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔ 

Related Posts