بھارت نے بہت ظلم کرلیا،اب اپنےانجام کےلیےتیاررہے، وزیراعظم آزادکشمیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Raja-Farooq

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور وہ آزادی لے کر رہیں گے، بھارت نے بہت ظلم کرلیا،اب اپنےانجام کے لیے تیار ہے۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شیخ خلیفہ زید اسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا، وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی، دورے کے دوان وزیراعظم نے زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ایل اوسی کے اس پار ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی فوج جان کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، پاک فوج کبھی ایل اوسی کے اس پارشہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھارتی جارحیت سے پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts