لندن: وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے، جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے ایجنڈے کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی لانگ مارچ کی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی حکمت عملی پر بات چیت متوقع ہے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری
امریکہ کے اپنے 5 روزہ دورے میں وزیراعظم نے 193 رکنی اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔