وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

گوادر: وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر 1:40 بجے لینڈ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں دورے کے بعد وہ گوادر کے لئے روانہ ہوئے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر سرکاری شخصیات نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گوادر کی نئی تعمیر شدہ بندرگاہ کا دورہ کریں گے۔ جس دوران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف گوادر میں مختلف منصوبوں کا دورہ کریں گے جبکہ مختلف مقامی شخصیات بھی ان سے ملاقات کریں گی، گوادر کی ترقی میں سرگرم چینی اداروں کے عہدیدار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت انتخابات سے قبل مہنگائی اور غربت جیسے چیلنجز کا خاتمہ چاہتی ہے، شہباز شریف

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں گوادر کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ گوادر کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

معلوم رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گوادر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے آج ہی واپس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

Related Posts