اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی مدد ورہنمائی کیلئے قائم کی جانیوالی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے اندراج کے لئے آخری تاریخ میں بدھ تک توسیع کردی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں خصوصاً صحت کے شعبے سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو فورس کے ساتھ رجسٹر ڈکریں۔
انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے اس آزمائشی وقت میں ملک کو مزید رضاکاروں ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے نوجوانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کے لئے گہری دلچسپی لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں:حکومت قوم کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فواد چوہدری