عیدالاضحیٰ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سادگی سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سادگی سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم کی اپیل
عیدالاضحیٰ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سادگی سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم کی اپیل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ رواں برس عیدالاضحیٰ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ترتیب دی گئی ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ سادگی سے منائی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے معاملے میں عید الاضحیٰ کے موقعے پر کوئی لاپرواہی کی گئی تو وائرس کے کیسز میں تیزی کی نئی لہر آسکتی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کیسز کی روک تھام کیلئے تعاون پر ملک کے تمام محکموں اور اداروں کے شکر گزار ہیں جن کی مدد سے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث مثبت نتائج ملے۔

شہرِ اقتدار میں ہسپتال کی کم عرصے میں تعمیر پر تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جدید آئسولیشن ہسپتال کو ریکارڈ مختصر مدت میں تعمیر کیا گیا جبکہ سیاسی رائے عامہ کے تحت اہم اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ اگر کورونا وائرس کو روکنا ہے تو ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی) کا افتتاح کردیا۔

ہسپتال میں 1 آئی سی یو، 2 جنرل وارڈز، ہنگامی علاج (ایمرجنسی) ڈپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور پتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے آئسولیشن ہسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

Related Posts