نگران وزیر اعظم بجلی کے بھاری بھرکم بلز پر اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج بجلی کے بھاری بھرکم بلز پر اجلاس کی صدارت ایک بار پھر کریں گے جبکہ پہلے اجلاس کے دوران عوام کو فوری ریلیف دینے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ گزشتہ روز سے عوام کو بجلی بلز میں ریلیف دینے کیلئے متحرک ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بھاری بھرکم بلز کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکولوں میں ہزاروں طلبا کو مفت کتابیں فراہم نہ ہوسکیں

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی بلز میں کمی کیلئے شرکائے اجلاس سے گزشتہ روز تجاویز طلب کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔اس دوران بجلی چوری روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کو بھی چوری تصور کیاجاتا ہے۔ نگران وزیر اعظم کے زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت انسدادِ بجلی چوری فورس بنائے گی۔ مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی فہرستیں طلب کر لی گئیں۔

دوسری جانب عوام کا بجلی کے بھاری بلز پر شدید احتجاج جاری ہے۔ مختلف شہروں میں لوگ بجلی کے بلز ہاتھوں میں لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور بجلی کے بلز میں ظالمانہ اضافہ نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔ 

Related Posts