وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب
(فوٹو: آن لائن)

گلگت: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 3ارب روپے دینے کا اعلان کیا،سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دیئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر کام کرینگے، متاثرین کو امداد کی شفاف تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے چاہے اس کیلئے حکومت کی قربانی دینا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب زدگان کی مدد کے بجائےسابق وزیراعظم کنسرٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گلگت بلتستان کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے غذر کے علاقہ بوبر گاؤں کی بحالی کیلئے 10 کروڑ روپے جبکہ پانچ کلومیٹر سٹرک کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی فراہمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی ارکان کانگریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جمعہ کو گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی /سٹرٹیجک کمیونی کشن فہد حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کوحکومت گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ غذر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

 

Related Posts