حکومت ہر سال 5 .5ارب اسکالر شپ پروگرام پر خرچ کرے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کا ہر سال 5.5 ارب اسکالرشپ پروگرام پر خرچ کرنے کا اعلان
وزیرِ اعظم عمران خان کا ہر سال 5.5 ارب اسکالرشپ پروگرام پر خرچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے ہر سال 5ارب 50 کروڑ روپے اسکالرشپ پروگرام پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں اسکالرشپ پروگرام پر پنجاب حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پورے ملک میں شروع کیا جائے۔ نبئ اکرم ﷺ کی سیرت پوری دنیا کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ وفاقی حکومت اسکالر شپ پروگرام میں تعاون کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے۔ حکومت ہر سال 5.5ارب اسکالرشپس پرخرچ کرے گی۔ 70 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی۔ طلباء اسکالر شپس کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ کمزور آدمی جتنی بھی چوری کر لے، لندن میں فلیٹ نہیں لے سکتا۔ جب بڑا آدمی چوری کرتا ہے تو اسے پیسہ ملک سے باہر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ یہاں پیسہ نظر آجاتا ہے۔

ملک میں احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو قانون کے دائرۂ کار میں نہ لائے تو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ علم کے بغیر کبھی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے، مگر جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملکی رقوم بیرونِ ملک منتقل کی جاتی ہیں۔ اسکالرشپس کا سلسلہ 5سال تک جاری رہے گا۔ ملک بھر کے طلباء کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرکے روزگار کے قابل کرنا حکومت کا اہم مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق سمری منظور کرلی

Related Posts