نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: سیاست)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے نکاح کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ دونوں ملزمان کیلئے سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے تحریکِ انصاف کے بانی اور ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔

سزا معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سنایا۔ 2 روز قبل عدالت نے فریقین کے دلائل کی تکمیل پر سزا معطلی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

قبل ازیں کیس کی سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی تاہم جج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے کیس جج افضل مجوکا کے سپرد کردیا تھا۔ گزشتہ برس 25نومبر کو خاور مانیکا نے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔

فاضل عدالت نے کیس کی سماعتیں مکمل ہونے پر رواں برس 16 جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی۔ 2 فروری کو اڈیالہ جیل میں کیس پر 14 گھنٹوں کی طویل سماعت بھی ہوئی تھی جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اگلے ہی روز 3 فروری کو عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نکاح کیس میں سات سات سال قید کی سزا سنا دی۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان کو قید کی سزا سینئر سول جج قدرت اللہ نے سنائی تھی۔آج سزا معطلی کی درخواست مسترد ہوگئی ہے۔

Related Posts