کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں، شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoaib Akhtar shares his legacy with Pak national team, emerging bowlers

راولپنڈی :سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔

کرکٹرشعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد جوئے روٹ، ویرات کوہلی یا بابر اعظم کے ساتھ اس کا نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجائو مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو، بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے۔

سرفراز دو سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آکر پرفارمنس دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑا۔

Related Posts