بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں بے اثر، ہرشل گبز سمیت دیگر کی مذمت

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں بے اثر، ہرشل گبز سمیت دیگر کی مذمت
بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں بے اثر، ہرشل گبز سمیت دیگر کی مذمت

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیاں بے اثر ثابت ہوئیں، ہرشل گبز سمیت کھیل سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے مودی حکومت کی پیروی کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ ٹی ٹوئنٹی کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیاسی ایجنڈا کھیل کے میدان میں لانا مکمل طور پر غیر ضروری اور فضول اقدام ہے۔

پیغام میں جنوبی افریقہ کے کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیں کشمیر پریمیئر لیگ 2020 کھیلنے سے روک رہا ہےاور دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ مجھے کسی بھی کرکٹ سے متعلق کام کیلئے بھارت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مضحکہ خیز ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی دھمکی خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک بین الاقوامی کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ نے دھمکی دی تھی کہ اگر کشمیر لیگ میں حصہ لیا تو بھارت کے دروازے بند کردیں گے۔

یہی نہیں، بلکہ بورڈ نے یہ دھمکی بھی دی کہ ہم آپ کو آئی پی ایل (بھارتی پریمیئر لیگ) کھیلنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے جس پر مونٹی پنیسر، میٹ پرائیر اور دیگر کھلاڑیوں نے کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبرداری ظاہر کی تاہم سری لنکن کھلاڑی دلشان تلے کرتنے نے کشمیری لیگ کھیلنے کا اعلان کیا۔

آئندہ ماہ کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے شروع ہورہی ہے جو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 16 اگست تک جاری رہے گی۔ لیگ کا فائنل میچ بھی مظفر آباد میں منعقد ہوگا تاہم کشمیری لیگ سے اب تک 6 غیر ملکی کھلاڑی دستبردار ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

Related Posts