اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے شجر کاری مہم کیلئے عوام کو تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کا سوچ کر وہ قوم بنیں جو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درخت لگاتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں جس کیلئے آپ اپنے علاقے میں رہتے ہوئے ایک درخت لگا سکتے ہیں۔ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کر درخت لگائیں۔
پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی شجرکاری مہم کے تحت ہمارا مقصد ملک بھر میں آج کے 1 روز کے دوران 35 لاکھ درخت لگانا ہے جس کیلئے ہمیں وہ قوم بننا ہے جو اپنی مستقبل کی نسلوں کیلئے درخت لگاتی ہے۔ آئیے ہم یہ کام اپنے بچوں کیلئے کریں۔
Join PM @ImranKhanPTI in the biggest tree plantation campaign by planting a tree in your area, as we aim to plant 3.5 million+ trees today!
Let us be defined as the nation who planted trees for our future generations, let’s do it for our children! #PlantWithTigersForce pic.twitter.com/n6JPbaSffr
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 9, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں شجرکاری کی سب سے بڑی مہم شروع کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ یہ وہ تبدیلی ہے جس پر آپ یقین کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بلین ٹری سونامی پر وزیرِ اعظم عمران خان تعریف و تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں سبز انقلاب کو جاری رکھنے کیلئے قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق، تبدیلی کا یقین کیا جاسکتا ہے۔علی زیدی