کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 275 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
جرمنی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے ناراض
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج پر کوٹا کی پابندی لگا دی ہے تاہم حکومت کے اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر بچ جائیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے رشتے داروں یا دوستوں کو زرمبادلہ کی شکل میں ادائیگی کرکے کوٹا کے ذربعے حج پر بھیج سکیں گے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوروزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکورکے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے، جس کو اب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں سے حج کے اخراجات سمیت اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔
رواں سال حج اخراجات12سے 13 لاکھ روپے رہنے کی توقع ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ لاکھ روپے زیادہ ہونگے۔