امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PKR gains 14 paisa against US dollar in the open market

پاکستانی روپے نے جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ابتدائی تجارت کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں 14پیسے قدر میں اضافہ کیا۔

صبح 10 بجے کے قریب امریکی ڈالر کی قیمت 277.60 روپے ریکارڈ کی گئی، جمعرات کے گزشتہ تجارتی سیشن میں، پاکستانی روپے نے معمولی بہتری کے ساتھ 277.74 روپے پر بند ہواتھا جس میں 0.04 فیصد یا تقریباً 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

سال 2025 کے آغاز سے اب تک پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1.48 فیصد یا 4.12 روپے کی قدر میں بہتری دکھائی ہے جبکہ مالی سال 2025 کے دوران 60.11 پیسے یا 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں جھینگا فارمنگ کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع، ماہانہ وظیفہ 50 ہزار

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی جمعہ 675.59 پوائنٹس یا 0.71 فیصد اضافہ دکھاتے ہوئے 94,829.96 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ماہرین نے اس اضافے کو مضبوط معاشی اشاریوں سے منسوب کیا ہے، جیسے کہ کم سود کی شرح اور تجارتی خسارے پر قابو، جس سے مارکیٹ میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

مالیاتی ڈویژن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو قرضوں، بیرونی فنڈنگ اور اتحادی ممالک سے 12.5 ارب ڈالر کے قرض کی تجدید کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، جس کے مثبت انداز میں مارکیٹ کے جذبات پر اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts