کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے تک سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر218 روپے 17 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔
یورپی ممالک میں گھروں کو گرم رکھنے کیلئے دنیا کے قدیم ترین ایندھن کا استعمال بڑھنے لگا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آگیا ہے۔