برصغیر کا روایتی لباس ساڑھی کسی بھی دوسرے لباس کے مقابلے میں جاذبِ نظر اور پرکشش نظر آتا ہے، خواتین مختصر لباس کی بجائے روایتی ساڑھی میں زیادہ اچھی لگتی ہیں اور پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں بھی یہی روایت دہرائی گئی ہے۔
گزشتہ شب متعدد پاکستانی ایکٹریسز نے ساڑھی زیبِ تن کرکے مداحوں کے ہوش اڑا دئیے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس کے انتخاب پر انہیں داد دی۔
معروف اداکارہ اقراء عزیز سے لے کر سونیا حسین تک بہت سے شوبز ستاروں نے روایتی ساڑھیاں پہنیں اوردبئی میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں شریک ہو کر خوب جلوے بکھیرے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے سلیولیس بلاؤز اور ساڑھی زیبِ تن کی جس کیلئے رنگ کا انتخاب سنجیدہ اور سادہ محسوس ہوا، تاہم انہیں عوام کی بڑی تعداد نے خوب سراہا۔
یاسر حسین اور اقراء عزیز کی جوڑی سے کون واقف نہیں؟ دونوں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہو کر پذیرائی حاصل کی۔
ثناء جاوید نے بھی سبز رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہو کر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور مختلف اداکاروں کی اسٹیج پر پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئیں۔
گزشتہ شب سونیا حسین، شازیہ وجاہت، اقراء عزیز اور ہانیہ عامر نے ساڑھی کے انتخاب اور انداز سے اپنے مداحوں کو حیرت انگیز طور پر محظوظ کیا۔ ![](https://879641.smushcdn.com/2021015/wp-content/uploads/2021/11/5-3-1024x1001.jpg?lossy=1&strip=1&webp=0)
مسٹرڈ رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے سونیا حسین بھی تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں بے حد خوبصورت نظر آئیں۔ دیگر شوبز شخصیات نے مغربی طرز کے لباس بھی پہنے جنہیں داد دی گئی۔