کراچی کے 2 نئے روٹس پر پنک بس سروس کل سے چلائی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز پر کل سے شہرِ قائد کے 2 نئے روٹس پر پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقعے پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

 تھرکول منصوبہ، بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔خرم دستگیر

اجلاس کے دوران ایک موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے لے کر انڈس اسپتال 2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ 10 پر پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق اور آپریشن منیجر عبدالشکور کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے نئے روٹس کا اعلان کیا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے سروے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ 1 کا فلیٹ بھی کل سے بڑھائیں گے جبکہ ماڈل کالونی سے ٹاورپنک بس روٹ ون پر بسیں بڑھائی جارہی ہیں۔

اس دوران این آر ٹی سی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے بھی نئے روٹس جلد شروع ہوجائیں۔

Related Posts