تفتان سے فیصل آباد پہنچنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

38 more passengers arrive in Pakistan through Taftan Border

فیصل آباد: تفتان سے فیصل آبادپہنچنے والے 67زائرین کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر عہدیداروں نے زائرین کا استقبال کیا اور انہیں قرنطینہ جھنگ روڈ منتقل کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا اور ان کے خون کے نمونے لیکر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے جائیں گے ۔

اس سے قبل ایران سے واپس آنے والے اٹھارہ افراد کوچودہ دن تک ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، وہ ہفتے کے روز ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بہاولپور پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا کی کورونا وائرس کے باعث وفات

کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا کہ تمام 18 زائرین کاکورونا وائرس کامنفی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان 18 افراد کو مزید 14 دن تک اپنے گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ان میں سے سات ضلع بہاولپور ، 11 ضلع رحیم یار خان اور ایک بہاولنگر ضلع سے ہیں۔

مزید یہ کہ بہاولپور میں چار مشتبہ مریضوں کا بھی کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ منفی آیاہے۔ ان میں سے تین افراد کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال اور ایک سول اسپتال بہاولپور میں داخل کرایا گیا تھا۔

Related Posts