خنزیر کا گردہ لگوانے والا دنیا کا پہلا مریض ہسپتال سے ڈسچارج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بی بی سی)

امریکا میں خنزیر کا گردہ لگوانے والا دنیا کا پہلا مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔62 سالہ شخص کو اپنی نوعیت کی پہلی سرجری کے 2 ہفتوں بعد گھر بھیج دیا گیا۔

برطانوی میڈیا (بی بی سی) کے مطابق امریکی ریاست مساچوسٹس کے جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) سے عمر رسیدہ مریض کو بدھ کے روز گھر بھیجا گیا۔ سرجری اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ ماضی میں خنزیر کے جینیاتی اعتبار سے تبدیل کردہ گردوں کی پیوندکاری کے تجربات ناکام ہوتے رہے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خنزیر کے گردے کی کسی بھی انسان میں کامیاب پیوند کاری ٹرانسپلانٹیشن کے میدان میں تاریخی سنگِ میل سے کم نہیں۔ امریکی ریاست کے جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے 62سالہ مریض کے ڈسچارج ہونے کی اطلاع دی۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے امریکی شہر بوسٹن میں واقع سب سے بڑے ہسپتال (ایم جی ایچ) میں ہونے والی کامیاب سرجری کے بعد خنزیر کا گردہ لگوانے کے خواہش مند مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریض رچرڈ کا تعلق مساچوسٹس سے ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 62سالہ مریض گردے کی بیماری کے آخری اسٹیج پر تھا جسے پیوند کاری کی شدید ضرورت تھی۔ ڈاکٹروں نے جینیاتی اعتبار سے تدوین کردہ خنزیر کا گردہ کامیابی سے لگایا جس کیلئے 16مارچ کو 4گھنٹوں پر محیط طویل سرجری انتھک محنت سے مکمل کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رچرڈ سلے مین کے جسم میں لگایا گیا گردہ بہتر طور پر کام کررہا ہے اور اب انہیں ڈائلاسز کی مزید ضرورت نہیں۔ مریض کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونا اور اپنے گھر جانے کا لمھہ میری زندگی کے پرمسرت ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

Related Posts