حکومت نے جناح ہاؤس جلانے والوں کی تصاویر جاری کردیں، نشاندہی پر انعام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: حکومت نے جناح ہاؤس جلانے والے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے نشاندہی کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلانے والے ملزمان کی تصاویر محکمۂ داخلہ پنجاب نے جاری کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

محکمۂ داخلہ پنجاب نے اخبارات میں شائع اشتہار میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث شرپسند عناصر کی شناخت کریں اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے میں مدد کریں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار کا عکس

حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کی نشاندہی کرنے والے فرد کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شناخت کرنے والے شخص کو 2 لاکھ روپے فی کس انعام دیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت جناح ہاؤس سمیت دیگر عمارات میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

آج سے 4 روز قبل شرپسند عناصر نے کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ جناح ہاؤس پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ کر عمارت کو آگ لگا دی۔ قائدِ اعظم کا پیانو، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا دی۔ 

Related Posts