کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے حج آپریشن کا آغاز کل 31مئی سے ہوگا، پی آئی اے نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کردیئے۔
پی آئی اے کے ترجمان مطابق کرائے کی ڈالر کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساوتھ ریجن کے تحت مقرر کئے گئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔ کوئٹہ کراچی ساوتھ ریجن سے پیک سیزن میں 810 تا 1100 ڈالر کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور نارتھ ریجن میں 860 تا 1150 ڈالر کرایہ ہو گا۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی سڈنی کیلئے پہلی پرواز چند روز کیلئے مؤخر کر دی گئی