امریکا نے قومی ائیر لائن کو پاکستان سے نیویارک براہِ راست اُڑان کی اجازت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکام کی قومی ائیر لائن کو پاکستان سے امریکا براہِ راست اُڑان بھرنے کی اجازت
امریکی حکام کی قومی ائیر لائن کو پاکستان سے امریکا براہِ راست اُڑان بھرنے کی اجازت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی حکام نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیاروں کو پاکستان سے امریکا براہِ راست اڑان بھرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کے ذریعے امریکا پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔ 

ترجمان پی آئی اے نے امریکی حکام سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گئی ہے جس کے تحت پروازوں کا آغاز رواں برس کے دوران کیا جائے گا۔

گزشتہ دو سال سے جاری مذاکرات کی کامیابی کے بعد ترجمان پی آئی اے کے مطابق رواں برس مئی سے پی آئی اے کے طیارے براہِ راست نیو یارک کے لیے اُڑان بھر سکیں گے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق امریکا کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت ایک خوش آئند اقدام ہے جس کے بعد اسلام آباد سے نیویارک پروازیں ہفتے میں 3 بار اڑان بھر سکیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہفتے میں 3 اڑانیں بھرنے کے بعد اڑانوں کی تعداد بڑھائی جائے گی جو  ہفتے میں 5 بار یا اس سے زائد بھی ہوسکتی ہیں۔

قومی ائیر لائن حکام کے مطابق امریکا کے لیے براہِ راست پروازوں سے پی آئی اے کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ امریکا جانے والے مسافروں کی مشکلات بھی کم ہوسکیں گی۔ 

Related Posts