پی آئی اے نے فضائی پابندی سے قبل برطانیہ جانے والی پروازوں میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فضائی پابندی سے قبل برطانیہ جانے والی پروازوں میں مزید اضافہ کردیا
پی آئی اے نے فضائی پابندی سے قبل برطانیہ جانے والی پروازوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے فضائی پابندی سے قبل برطانیہ جانے والی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ فضائی پابندی سے قبل برطانیہ کیلئے قومی ائیر لائن کی 2 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے دونوں اضافی پروازیں مانچسٹر پہنچنے کیلئے 8 اپریل کو اڑان بھریں گی، جبکہ پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی وبا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو رواں ماہ کے آغاز میں سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلہ دیش اور فلپائن کو بھی شامل کیا۔ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آمد پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں، نام ریڈ لسٹ میں شامل

Related Posts