پی آئی اے نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے
پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی 13 پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹس پر 3 ہزار 600 سے زائد مسافروں کو برطانیہ پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جس کے بعد نئے وزٹ ویزوں کے اجراء پر 13 مئی تک پابندی عائد کردی گئی تاہم برطانوی نیشنل اور ورک پرمٹ رکھنے والے مسافروں کو برطانیہ سفر کرنے کی اجازت تھی۔

پی آئی اے کی 13 چارٹرڈ پروازوں نے 3600 سے زائد مسافروں کو برطانیہ پہنچا دیا جبکہ مسافروں نے مہنگے ترین ٹکٹس خریدے۔ پی آئی اے کی جانب سے ٹکٹ 2 لاکھ 55 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ ورجن اٹلانٹک کی طرف سے پاکستان سے برطانیہ کا کرایہ 4لاکھ 50 ہزار تک وصول کیا گیا۔

برٹش ائیر ویز نے ٹکٹ 6 لاکھ روپے میں فروخت کیا۔ پی آئی اے کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے باعث چارٹرڈ فلائٹس ہائر کی گئیں۔ پروازیں آئرلینڈ، پرتگال اور اردن کی کمپنیوں سے لی گئیں جس پر ترجمان پی آئی سے مؤقف حاصل کر لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے بعد فضائی آپریشن چارٹرڈ جہازوں کے ذریعے کیا گیا۔ پی آئی اے نے حکومت کی ہدایت پر اہم فریضہ سمجھتے ہوئے مسافروں کر برطانیہ پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22اپریل تک توسیع 

Related Posts